پاکستان کے نیشنل ذیابیطس سروے 2016-17کے تجزیہ سیمینارکا انعقاد

60

اسلام آباد، 18جولائی ( اے پی پی): پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام پاکستان کے نیشنل ذیابیطس سروے 2016-17  کے تجزیہ سیمینار کا انعقاد بدھ کے روز کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ذیابیطس دنیا بھر میں بڑا عوامی خطرہ ہے اور پاکس ہیلتھ ریسرچ کونسل کا شوگر سے متعلق سروے سے حاصل ہونے والے نتائج تشویش ناک ہیں۔ ذیابیطس کے پیش قدمی  روکنے کے لئے ہمیں پالیسی بنانی ہو گی۔

ہمارے پاس موجود مقدار اور ذیابیطس کے خطرے کے عوامل پر درست ڈیٹا ہے. سروے 2016-17کے اعداد و شمار کے مطابق خطرہ ہونے کے باوجودآج  ہمارے پاس علم اور مہارت ہے جو اگلی نسل کے لئے ذیابیطس کے آغاز کو کم کر سکتی ہے۔

اے پی پی/سعدیہ/ریحانہ

وی این ایس اسلام آباد