سوپر کرکٹ چیمپئن شپ 2018 ڈائمنڈ کلب نے جیت لی

387

اسلام آباد ، دسمبر 05(اے پی پی ):اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ڈائمنڈ کلب نے اسلام آباد ہاکس کو 75 رنز سے ہرایا۔ڈائمنڈ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 سکور بنائے۔ علی سرفراز 68، سجاول ریاض 64، سہیل احمد 40 ، علی ندیم 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد ہاکس  کی پوری ٹیم دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے36.3 اورز میں 180 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ریاض خان 42 اور ہمایون 40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ڈائمنڈ کلب کے ارسل شیخ 5 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور پاکستانی کرکٹرز اختتامی تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر علی نواز اعوان نے کہا کہ آج ایک ٹیم نے دوسرے کو ہرایا کل دوسری بھی جیت جائے گی۔اصل چیز یوتھ ہے، مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں کرکٹ کی  بہتری کی سرپرستی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔معاون خصوصی  نے کہا کہ سب سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اسلام آباد کرکٹ کو بہتر کریں گے۔ایک وقت آئےگا جب اسلام آباد کے  کرکٹر کو کسی کی سفارش  کی ضرورت نہیں ہوگی۔ٹیلنٹ اوپر ائیگا اور اسلام آباد کا نام روشن ہوگا۔

اے پی پی /احسن/حامد بلال

وی این ایس اسلام  آباد