سکھر میں  شدید دھند،حد نگاہ 10میٹر تک رہ گیا

0
111

سکھر،18دسمبر(اے پی پی):سکھر ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا ہے ،حد نگاہ ٹنڈومستی سے سکھر بای پاس تک 10 میٹر جبکہ  روہڑی ٹول پلازہ سے سرحد بائی پاس ضلاع گھوٹکی تک حدنگاہ 40 میٹر تک رہ گیا ہے۔

سکھر موٹروے پولیس کی  جانب سے ڈرائیوروں  کو احتیاط سے ڈرائیونگ  کرنے اور تیز رفتاری سے گریز جبکہ شدید دھند میں فوگ لایٹ استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکھر موٹروے پولیس  نے ڈرائیوروں  کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں  ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی بھی  ہدایت کی ہے۔

اے پی پی /سکھر/حامد بلال