سینٹ کی ہاؤس بزنس کمیٹی کا اجلاس،قانون سازی کے امور پر غور

0
88

اسلام آباد ،دسمبر 14(اے پی پی):سینٹ کی ہاؤس بزنس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین  سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد  ہوا۔ اجلاس میں سینٹ کے قائد ایوان سینٹر شبلی فراز ، قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق اورسینٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سمیت  وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور سیکرٹری سینٹ امجد پرویز نے خصوصی شرکت کی۔
سینٹ کے موجودہ اجلاس کے دوران ہونے والی قانون سازی اور امور کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے ۔
اے پی پی/سحر/نائلہ

سورس :وی این ایس، اسلام آباد