چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

0
103

کوئٹہ، دسمبر 9 (اے پی پی): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔  صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انکا استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی بلڈنگ  کا دورہ کیا۔

چیف جسٹس کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی  نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گےاور کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت بھی کریں گے جس کے بعد وہ کراچی  کے لیے روانہ ہوں ہو جائیں گے۔

 سہیل/فاروق

وی این ایس کوئٹہ