اسلام آباد، 12 دسمبر (اے پی پی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزماں خان کو آرمی ایئرڈیفنس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔
آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کور کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر حاضر اور ریٹائرڈ آرمی افسران اور ایئرڈیفنس کور کے سپاہیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اے پی پی/حمزہ/فرح
وی این ایس اسلام آباد