اسلامی دنیا امن اور اتحاد کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تیار ہے:سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

240

مکہ مکرمہ، سعودی عرب 13 دسمبر (اے پی پی): رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا کہ اسلامی ممالک کی حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے فرقہ واریت اور خارجیت کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کو جو پذیرائی بخشی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عالم اسلام فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمہ اور صحت مند مباحث کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان خیالات کا اظہار مکہ مکرمہ میں ‘اسلامی اتحاد کو فرقہ واریت اور خارجیت سے درپیش خطرات’ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اے پی پی/احسان/رضوان

وی این ایس  سعودی عرب