افغانستان میں سیاسی استحکام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین روابط مزید فروغ پائیں گے: چوہدری فواد

244

اسلام آباد 13دسمبر(اے پی پی ): وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کو براہ راست متاثر کیا۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد میں پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین دوستی کے رشتوں کو ثقافت کی ذریعے مضبوط بنانے کے موضوع پر گول میز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات کو پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین مشترکہ ثقافت، تہذیب و تمدن اور اقدار کی بنیاد پر تعلقات اور دوستی کے رشتوں کو مربوط بنانے کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ کے ذریعے ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔فلمیں کسی بھی معاشرے اور ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہوتی ہیں۔فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات ملک میں موجود 187 سینما سکرینوں کو بڑھا کر 1000 تک لے جانا چاہتے ہیں۔

گول میز اجلاس میں صدر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز ڈاکٹر رخسانہ قمبر،سابق سفیرسرور نقوی،ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈائریکٹر امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹیڈیز،ڈاکٹر مہتاب اکرم اور نائب صدر کونسل آف سوشل سائنسز ندیم عمر تارڑ سمیت دیگر شرکاء شامل تھے۔

اے پی پی/ناہید/حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد