ایران کیساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں:وزیرخارجہ شاہ محمود

308

اسلام آباد،24دسمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ہمسایہ ممالک  کیساتھ تعلقات میں بہتری ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران دونوں ممالک کے بہتر تعلقات اور پاکستان سے دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے پرعزم  ہے۔

ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر خارجہ جب تہران پہنچے تو ائیرپورٹ پر ایرانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا ۔

 

اے پی پی/حمزہ/طاہراعوان

وی این ایس