بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا:شیخ رشید

223

اسلام آباد، 04 دسمبر (اے پی پی): وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاک ۔ چائنہ سینٹر میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے 52ویں کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اصل مقصد غریب اور مسکین لوگوں کی خدمت ہونا چاہئے، آج یہاں 400 سے زیادہ لوگ ڈگری حاصل کر کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بن رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ دل سے اپنی ڈیوٹی نبھائیں گے۔ زندگی میں ہمیشہ محنت کریں، خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آپ لوگ بہت معتبر لوگ ہیں، اللہ اس ڈیوٹی کا پوچھے گا کہ آپ نے خلق خدا کے لئے کیا کیا۔ اللہ کے رسولؐ بھی لوگوں کی خدمت اور زخموں کا مداوا کرتے تھے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آپ نے اپنی محنت سے قوم کی خدمت کرنا ہے، آپ کی ڈگری آپ کی عزت نہیں بلکہ آپ کی محنت اور خلوص آپ کی عزت ہےآپ جہاں بھی جائیں ملک کانام روشن کریں اورپاکستان کا سفیر بنیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ  بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہے،  شیخ رشید نے کہا کہ  انھوں نے  گریجویشن اور ماسٹر جیل میں کیا لیکن آج میں سیاست میں آکر آٹھویں مرتبہ وفاقی وزیر بنا ہوں۔

اے پی پی/وسیم/فرح

وی ان ایس اسلام آباد