سہ ملکی فٹسال چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب

351

اسلام آباد، دسمبر 13 ( اے پی پی): سہ ملکی فٹسال چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب یہاں  منعقد ہوئی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم  نے  تقریب میں شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری  کا کہنا تھا کہ فٹسال پاکستان میں دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے، بین الاقوامی سطح پر فٹسال کا فروغ ہونا چاہے۔کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے امن کا پیغام جاتا ہے۔حکومت کا سپورٹس کمیٹی کا بنانے کا مقصد ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ ملک بھر سے بچوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے اور کرکٹ سمیت ہر کھیل کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے چیمپئن شپ کی میزبانی فخر کا باعث ہے، اس گیم کو جتنا پروموٹ کیا جائے کم۔

 

اے پی پی /احسن/حامد بلال