کراچی۔ 31 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بینکنگ محتسب انیس الحسین نے پیر کے روز گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ مختلف معاملات میں بینکنگ محتسب کی فائنڈنگ پر عملدرآمد ہونا چاہئے تاکہ شکایت کنندگان کو بروقت فائدہ پہنچے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ بینکنگ محتسب ادارے کے متعابق عوام میں آگاہی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔
اے پی پی/وی این ایس کراچی/طاہرمحموداعوان
وی این ایس کراچی