صدر مملکت عارف علوی کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا دورہ

222

اسلام آباد ، 26 دسمبر (اے پی پی) : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے نیشنل انسٹیٹیوٹ  آف ہیلتھ  کا دورہ  کیا ۔وفاقی وزیر صحت  عامر محمود کیانی نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ  صدر مملکت کا  استقبال کیا ۔

صدر پاکستان عارف علوی کے دورہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت کا کردار صحت کے شعبے میں حکومتی اہداف کے حصول میں اہم ترین ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تروسائل فراہم کئے جائیں گے۔

عا مر محمود کیانی نے کہا کہ قومی ادارہ صحت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے اور اس ادارے میں اعلیٰ ترین معیار کا تحقیقی کام جاری ہے،صحت کے سلسلے میں تحقیق پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ۔

 اس موقع پر پروفیسر بریگیڈیئر عامر اکرام نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو این آئی ایچ میں جاری اصلاحات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریگیڈئر عامر اکرام نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے قومی ادارہ صحت کی ترقی سے صحت کے شعبے اور صحت عامہ پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سات سال کے بعد قومی ادارہ صحت نے خسرہ کی ویکسین کی تیاری اپریل 2018 سے دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اب تک 10 لاکھ خوراکیں تیار کی جا چکیں ہیں جون 2019 ءتک مزید 20 لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گی۔بریگیڈیئر عامر اکرام نے بتایا کہ سانپ کے کاٹنے کے تریاق کی تیاری کے لیے اپنی نوعیت کی شاندار لیبارٹری کے قیام کا عمل جاری ہے ۔

اے پی پی /ظہیر/ شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد