صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مرحوم علی رضا عابدی کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

283

کراچی،29دسمبر(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،مرحوم علی رضا عابدی کے گھر  گئے  اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔صدر مملکت  نے مرحوم کے درجات کی  بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا  کی۔

صدر مملکت نے  سیکیورٹی اداروں کو واقعہ کی تفتیش جلد مکمل کرنے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

اے پی پی/حمزہ/حامد بلال

سورس:وی این ایس