صدر پاکستان کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری، ریاض الجنّہ میں بھی نوافل ادا کئے

366

 

 

مدینہ،10دسمبر(اے پی پی):صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی،ظہر کی نماز ادا کی اور الجنّہ میں بھی نوافل ادا کئے۔ صدر نے پاکستان کی ترقی و  خوشحالی اور یگانگت اور   امت مسلمہ کی سلامتی اور امّہ کے مسائل کے حل کیلئے دعا کی ۔ مسجد نبوی میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے صدر مملکت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ہاتھ ہلاکر انکے نعروں کا جواب دیا۔

اے پی پی/امیر محمد /شا ہ زیب