سعودی عرب 12 دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر چھوٹی چھوٹی دکانیں چلانے والے اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مکہ میں ہونے والی کانفرنس میں شریک علماء کرام نے یہی پیغام دیا ہے کہ اللہ نے اس امت کا نام مسلم رکھا ہے لہذا ہمیں مسلمان ہی رہنا چاہیئے۔
صاحبزادہ پیر نور الحق قادری نے نے ان خیالات کا اظہار مکہ مکرمہ میں ‘اسلامی اتحاد کو فرقہ واریت اور خارجیت سے درپیش خطرات’ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اے پی پی/احسان/حامد بلال
وی این ایس سعودی عرب