معاشی خود مختاری اور جائزوارثتی حقوق دیئے بغیر خواتین کو خود مختار نہیں بنایا جا سکتا: ڈاکٹر عارف علوی

264

اسلام آباد، 4 دسمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی خود مختاری اور انہیں ان کے جائزوارثتی حقوق دیئے بغیر خواتین کو خود مختار نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز وقار نسواں کے بارے میں خیبر پختونخوا کمیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے اپنی چیئرپرسن محترمہ نیلم طورو کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کو ان کے جائز حقوق دے کر ہم انہیں اقتصادی طور پر خود مختار بنا سکتے ہیں اور یہ ان کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔

وفد نے کمیشن کے مینڈیٹ، سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اے پی پی/عمار برلاس /حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد