ملک میں قابل تجدید انرجی کی پیداوار کے بے شمار وسائل موجود ہیں:وزیر اعظم

267

اسلام آباد ،28 دسمبر(اے پی پی):  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان قدرت کی فراہم کردہ نعمتوں ،سورج، پانی اور ہوا سے مال مالا ملک ہے اور ملک میں قابل تجدید انرجی کی پیداوار کے بے شمار وسائل موجود ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل رینیو ایبل انرجی ایجنسی عدنان امین  نے اسلام آباد میں وزیر اعظم  آفس میں  ملاقات کی ، ملاقات میں  مختلف اہم امور پر  گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قابل تجدید انرجی کے شعبے میں آئے انقلاب کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران مشیر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درختوں ، جنگلات کے فروغ اور قابل تجدید انرجی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اے پی پی /ظہیر/ شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد