پشاور، 14دسمبر(اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان کے پی کے ایک روزہ دورے پرہیں جہاں وہ اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے 100 روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی وزیراعظم کودی جائے گی۔
اجلاس میں گورنر ،وزیراعلی اور صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔
اے پی پی/صائمہ حیات/حامد بلال
سورس:وی این ایس پشاور