وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

298

اسلام آباد ،15 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بنی گالا میں  منعقد ہوا ،اجلاس میں دس مختلف وزارتوں کی گذشتہ سو دنوں میں کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے حوالے سے وزارتوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور انکے مثبت اثرات پر بھی بریفننگ دی گئی ۔ وزارتوں کی جانب سے مستقبل کے پلان اور اس پر عمل درامد کے لیے لائحہ عمل وزیر اعظم کو پیش کئے گئے ۔

وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن / شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد