وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے دوسرے  مرحلہ میں  تہران روانہ  

250

کابل،24دسمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد دوسرے مرحلے کیلئے تہران روانہ  ہو گئے ہیں جہاں وہ  اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

چار ملکی دورے کے پہلے مرحلہ میں وزیر خارجہ نے  کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی  جس میں  دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر  خارجہ  دورہ ایران کے بعد چین اور روس جائینگے ،جہاں وہ ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

دورہ کے دوران وزیر خارجہ کے ہمراہ  سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

اے پی پی /حمزہ/حامد بلال

وی این ایس  کابل