وزیر مواصلات کا دو ہفتوں میں لاہور سے عبدا لحکیم اور گوجرہ سے شورکوٹ موٹر وے کھولنے کا اعلان

228

اسلام آباد 12دسمبر (اے پی پی ):وزیر  مملکت برائے مواصلات مراد سعید  نے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں لاہو رسے  عبدا لحکیم  اور گوجرہ سے شورکوٹ موٹر وے کھول دی جائے گی  ، اسلام آباد تا پشاو رموٹروے پر معیاری سروس سینٹر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹینڈر  بھی جاری کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت  کا کہنا تھا کہ  دو روز قبل اس حوالے سے بڈنگ کے بعد کنٹریکٹ دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس توجہ دلاؤ نوٹس سے پہلے ہی ہم نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا تھا اور جلد ہی موٹر وے پر  سروس سنٹرز اور دیگر سہولیات میسر ہو جائیں گی۔

 

اے پی پی /صائمہ/طاہراعوان

وی این ایس اسلام آباد