وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ، صحافیوں کے جاری احتجاج میں شرکت

275

اسلام آباد ،17 دسمبر(اے پی پی):وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد  حسین نے  پارلیمینٹ ہاؤس میں جاری صحافیوں کے جاری احتجاج میں شرکت کی اور میڈیا ورکروں اور صحافیوں کے تحفظات سنے،  اس موقع پر چو ہدری فواد حسین نے کہا  کہ نواز شریف کے گارڈ کی طرف سے کیمرہ مین پر تشدد افسوس ناک ہے ، واقعے میں ملوث افراد کے  خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات کو   نواز شریف کے گارڈ کی طرف سے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اے پی پی/ ناہید/ شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد