پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان پر اختتام ، 100 انڈیکس میں 442.27 پوائنٹس کا اضافہ

291

اسلام آباد ،04  دسمبر (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس442.27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ39602.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر کچھ دیر کے لیے منفی رجحان نظر آیا اورسرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے ۔ایک موقع پر 100 انڈیکس 270 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 889 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، لیکن کارباری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس مثبت اضافے کے ساتھ 39 ہزار 29 سو پر ٹریڈ کرنے لگا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مارکیٹ پھر مندی میں چلی گئی۔ اس کے بعد ایک بار پھر بازار حصص میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 442.27 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 270.01  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18974.09 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس368.71 پوائنٹس کے اضافے سے 28867.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج19کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 11 ارب 15کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ، کے الیکٹرک اوربی او پنجاب سرفہرست رہے۔

اے پی پی /سعیدہ /نیوزڈیسک

وی این ایس  اسلام آباد