پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 261.42 پوائنٹس کا اضافہ

237

اسلام آباد ، دسمبر 07(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مثبت رجحان دیکھاگیا ، کے ایس ای 100 انڈیکس261.42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ38562.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز سے ملا جلا رجحان نظر آیا ۔ آج کاروبار کا آغاز 38 ہزار 300 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ ابتدا میں 48 پوائنٹس اضافے کے بعد منفی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی ۔ ایک وقت پر مارکیٹ 37 ہزار 787 کی سطح پر بھی ٹریڈ کرتا نظر آیا لیکن پھر مارکیٹ سنبھل گئی اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 261.42 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 99.26  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18382.42 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس154.51 پوائنٹس کے اضافے سے 28331.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر354 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 108 میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 12کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06 ارب 68کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب 82 ارب 44 کروڑ 23لاکھ 30 ہزار 317 زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، پاک الیکٹرون اور لوٹے کیمیکلز سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد