پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل، طور خم بارڈر سے بے قاعدہ نقل و حرکت مکمل طور پر ختم

335

طور خم  ،28 دسمبر(اے پی پی): ماضی قریب میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے  واقعات کی وجہ سے  پاکستان کی جانب سے  پاک افغان بارڈر پر  باڑ لگانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا  جس کا  پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا  ہے ۔

2611کلو میٹر طویل بارڈر کا 1400 کلومیٹر پر مشتمل حصہ خیبر پختونخواہ سےملحقہ ہے۔ پاک فوج کی جانب سے دسمبر 2018 تک 580 کلومیٹر طویل دشوار گزارپہاڑی علاقے میں باڑ لگانے کا مرحلہ مکمل ہو چُکا ہے۔ جبکہ باقی علاقےمیں مرحلہ وار ترتیب کے تحت تین سالوں میں باڑ لگانے کا عمل تکمیل کوپہنچے گا۔

طور خم بارڈر سے بے قاعدہ نقل و حرکت مکمل طور پر ختم ہو چُکی ہے جبکہ غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرنے والے 1900 افغان جبکہ 600پاکستانیوں کو جعلی سفری دستاویزات ہونے پر روک لیا گیا ۔

دوسرے جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 20افغان بچے ہر روز حصولِ تعلیم کیلئیے طور خم کے راستےپاکستان آتے ہیں اور شام میں  واپس لوٹ جاتے ہیں جن کےلئے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

 

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/ شاہ زیب