امریکی ریپبلیکن پارٹی کےکارکن جیسی سنگھ کا کرتارپورہ کاریڈور کھولنے پر وزیر اعظم کا شکریہ

296

اسلام آباد،18 جنوری، ( اے پی پی ): امریکی ریپبلیکن  پارٹی کےکارکن جیسی سنگھ  نے کرتارپورہ کاریڈور کھولنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس میں  وزیر اعظم عمران خان سے امریکی ریپبلیکن  پارٹی کے سرگرم کارکن ساجد تارڑ اور  جیسی سنگھ  نے ملاقات کی۔ملاقات میں جیسی سنگھ نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے کرتارپورہ کاریڈور کھولنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران  امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر  گورنر سندھ عمران اسمعیل اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے ۔

اے پی پی/حمزہ/فاروق

وی این ایس اسلام آباد