ستر سال بعد ملک میں ایک نئےاور خوشحال دور کا آغاز ہو رہا ہے:وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

260

اسلام آباد،25جنوری (اے پی پی): وزیر اطلاعات و نشریا ت چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں 70سال بعد ایک نئے اور خوشحال دور کا آغاز ہو رہا ہے ،1965تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا ہے، شاہد خاقان عباسی نے جب وزارت چھوڑی تو 157ارب روپے کا قرضہ چھوڑا۔

پارلیمنٹ کے باہر وزیر اطلاعات و نشریا ت چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی بہتر پالیسیوں سے پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ابھارا گیاہےاورمسئلہ افغانستان کے حل میں پاکستان بہت اہم کردار ادا کر رہا ہےجبکہ پاکستان امریکا تعلقات کی بحالی کیلئے  بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کیلئے جنت ہے، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 4کیٹگریز ہیں، پاکستان میں نئی ویزہ پالیسی متعارف کرا دی گئی ہے۔ 175ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔ 50ملکوں کو ائرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا۔  بزنس ویزے کی سہولت 96ملکوں تک بڑھا دی گئی ہے۔ڈپلومیٹک کارڈ کی مدت تین سال تک بڑھا دی گئی ہےجبکہ  سٹوڈنٹس کیلئے ویزہ مدت 2سال تک بڑھا دی ہے۔سیاحوں کو کنٹونمنٹ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے این او سی کی ضرورت نہیں ہو گی،صحافیوں کا ویزہ وزارت اطلاعات پراسیس کرے گی۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے پہلے ہی خطاب میں انتخابات کی جانچ کیلئے کمیٹی کا اعلان کیا۔وزیراعظم جب  ایوان میں آتے ہیں تو اپوزیشن کا رویہ مختلف ہو جاتا ہےاور اپوزیشن بہت منفی قسم کی فقرہ بازی کرتی ہے۔ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہےپارلیمنٹ کو چلانا صرف حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے، ایوان کو بحیثیت جماعت و حکومت مچھلی منڈی نہیں بننے دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں داغدار کردار والے آج ساہیوال واقعے پر بات کر رہے ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل و غارت کی گئی۔ ۔ چوہدری نثار کی کلوز پاکستان پالیسی سے بہت نقصان ہوا۔ مراد علی شاہ خود ڈوب رہے ہیں، پاکستان اور سندھ کو کوئی خطرہ نہیں۔ پاکستان میں تمام بڑے میلوں کی بحالی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اے پی پی/ناہید/نائلہ

سور س :وی این ایس ،اسلام آباد