پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 62.61 پوائنٹس کا اضافہ

235

اسلام آباد ، جنوری 18(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 62.61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39306 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 243پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں انڈیکس24 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 39 ہزار 268 پر چلا گیا. اس کے بعد بھی مارکیٹ پر منفی رجحان غالب آ گیا اور انڈیکس میں 152 پوائنٹس تک کی کمی سے انڈیکس 39 ہزار 091 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ اس کے بعد مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی اور ایک وقت پر انڈیکس میں پہلے 129 اور کچھ دیر میں 135 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ہو ا اور انڈیکس 39379 پوائنٹس پر چلا گیا لیکن یہ تبدیلی لمحاتی ثابت ہوئی اور انڈیکس ایک بار پھر منفی زون میں چلا گیا لیکن کاروبار کے اختتام سے پہلے مارکیٹ میں استحکام ہوا اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہو گیا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا ۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 10.35 پوائنٹس  کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 18757 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس  52.01 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28917.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مارکیٹ میں آج15  کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 05 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 79 کھرب 26 ارب سے زائد رہا۔

آج کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ، ٹی آر جی اور یونٹی فوڈز لیمیٹڈ سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /شاہ زیب

وی این ایس