پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کارواں سال اپریل میں پروفیشنل لیگ کروانے کا اعلان

320

اسلام آباد، 22 (اے پی پی):پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے ملک میں رواں سال اپریل میں پروفیشنل لیگ کروانے کا اعلان کردیا ہے  جس میں غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ میں پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر منور حسن شیخ کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین عالمگیر شیخ نے کہا کہ ملک میں سنوکر کے فروغ کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سنوکر کے میدان میں ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تین انٹرنیشنل ٹورز کے اخراجات ایسوسی ایشن نے خود برداشت کئے ،  کھیلوں کی بحالی کیلئے قائم ٹاسک فورس کو یہ نہیں معلوم کہ کس فیڈریشنز نے عالمی سطح پر کتنے میڈلز لئے، پاکستان میں کھیلوں کے  معاملات تباہ کن صورتحال اختیار کر چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان معاملات کا نوٹس لیں، وزیر اعظم لیجنڈ سپورٹس مینز پر مشتمل ٹاسک فورس بنائیں، انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو انٹرنیشنل سنوکر ٹورنامنٹس  میں شرکت مشکوک ہو جائے گی۔

اے پی پی /احسن /حامد

وی این ایس اسلام آباد