پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمرشل سیکشن میں پاکستانی کینو کی  نمائش کا اہتمام

279

جدہ، 18جنوری  (اے پی پی ):پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمرشل سیکشن میں پاکستانی کینو کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا  گیا،مقامی مارکیٹ میں یہ نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ نمائش کا افتتاح جدہ چیمبر آف کامرس کے قائم مقام چئیرمین ماذن بتر جی نے کیا ۔نمائش میں جدہ چیمبر کے اعلی عہداداروں ۔مقامی تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل شہر یار اکبر نے مہمان خصوصی کے ہمراہ کیک کاٹا اورمقامی سعودی تاجروں کو پاکستانی کینو دئیے گئے۔
اس موقع پر جدہ چیمبر کےقائم مقام چئیرمین ماذن بتر جی نے پاکستان کےکونسل  کمرشل شہزاد احمد خان کی تعریف کی اور  کہا کہ  پاکستانی مصنوعات، سعودی عرب میں بہت شوق سے پسند کی جاتی ہیں ،کمرشل سیکشن اس کی ترقی اور مارکیٹ میں متعارف کرانے کیلئے بہت اچھا کام کررہےہیں  اس سے ہمارے دوست ملک کی تجارت کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے پھلوں اور دیگر مصنوعات کی بھی  تعریف کی ۔

قونصل کمرشل شہزاد احمد خان نے کہا کہ اس طرح کی نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو سعودی عرب میں فروغ حاصل ہورہا ہے۔جس سے ملک میں زرمبادلہ آرہا ہے۔ مقامی تجارت نے پاکستان کی مصنوعات کی سعودی عرب میں درآمد کیلئے کمرشل سیکشن سے بھر پور تعاون کیا ہے۔

اے پی پی /امیر محمد خان /نائلہ

 

وی این ایس اسلام آباد