روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کی  وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امور پر گفتگو

243

اسلام آباد 29 جنوری (اے پی پی): روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے آج  وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ افغانستان میں قیام امن،مجموعی طور پر خطے میں امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

اے پی پی /حمزہ/نورین

 وی این ایس اسلام آباد