سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ

288

اسلام آباد، جنوری 29( اے پی پی): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز منگل سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ ہوا  جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت کل کے 67 ہزار ایک سو روپے کے مقابلے میں 67 ہزار تین سو روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 115 روپے کے اضافے کے بعد  کل کے 57 ہزار پانچ سو ستائیس روپے کے مقابلے میں 57 ہزار 642 روپے رہی۔

آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج فی تولہ چاندی کی قیمت کل کے 870 روپے کے مقابلے میں 880 روپے فی تولہ جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کے اضافے کے بعد کل کے 745 روپے 88 پیسے  کے مقابلے میں 754 روپے 45 پیسے رہی۔

اے پی پی /سعیدہ/حامد

وی این ایس اسلام آباد