لاہور28 جنوری(اے پی پی): وزیر اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں لائیوسٹاک سیکٹر میں بے پناہ مواقع موجود ہےلائیوسٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی۔ لائیوسٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لائیوسٹاک کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میرے انٹرنیشنل لائیوسٹاک شو/ انٹرنیشنل بفلو کانگریس کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد سے لائیوسٹاک کے شعبہ کو دنیا میں نئی پہچان ملے گی بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھا کر لائیوسٹاک سیکٹر کو ایک بار پھر مضبوط کریں گے۔انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ نے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کیں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دیگر ڈویژن میں بھی اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹ کرائے جائیں۔
سیکرٹری لائیوسٹاک نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک شو/ انٹرنیشنل بفلو کانگریس کا انعقاد لاہور میں اگلے ماہ کے وسط میں ہوگا۔اس ایونٹ میں لائیوسٹاک سیکٹر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔سیکرٹری لائیوسٹاک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیملز سائنسز ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اے پی پی/وی این ایس لاہور / شاہ زیب
وی این ایس لاہور