اسلام آباد، 15 جنوری (اے پی پی): نیشنل انڈر۔18سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں راولپنڈی کے مدثر شیخ نے اپ سیٹ کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن نسیم اختر کوشکست دے دی ۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں مدثر نے سنسنی خیز فائنل 4-5فریم سے جیتا۔قومی انڈر۔18کا چیمپئین ہونے کیساتھ مدثر شیخ نے انڈر۔18ورلڈ جونیئر چیمپپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
انڈر۔18ورلڈ جونیئر چیمپپئن شپ رواں سال جولائی میں چین میں کھیلی جائے گی۔
اے پی پی/ احسن/حامد
سورس، وی این ایس اسلام آباد