ملکی معیشت کی بہتری  کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم عمران خان

234

اسلام اباد ، 30 جنوری  (ا ے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے (wealth creation )دولت کی پیداوار، اور  نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ   مختلف معاملات پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  نوجوانوں کو مقامی و بیرون ملک مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنر فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور وفاقی حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی

اجلاس میں وزیراعظم کو  سیکرٹری ٹیکسٹائل کی جانب سے آئندہ پانچ سالوں میں ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، سیکرٹری ٹیکسٹائل افتخار بابر  کے علاوہ  دیگرسینئر  بھی شریک ہوئے۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن/قراۃالعین

سورس: وی این ایس، اسلام اباد