وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات فی الحال شیڈول نہیں ہوئی: ترجمان دفتر خارجہ

230

اسلام آباد 24 جنوری (اے پی پی): ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے دورہ پاکستان کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی بات کی ہے تاہم فی الحال کوئی تاریخ یا شیڈول نہیں ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ  نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ایک اہم ملاقات ہے اور  ایسی ملاقاتوں کےلیے زیادہ تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔  کرتار پور بارڈر پر بھارتی رویے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کرتارپورراہداری پر بچگانہ حرکتیں کررہا ہے۔ ہمارا رویہ انتہائی سنجیدہ اور معنی خیز ہے۔پاکستان نے کرتار پور راہداری معاہدے کا ڈرافٹ بھارت کیساتھ شئیر کیا۔پاکستان نے اپنا  فوکل پرسن مقرر کر کے بھارت کو بات چیت کے لیے دعوت دی ۔ کرتارپورراہداری پر بھارت نے پاکستان کے  جواب پر2 تاریخیں دی ہیں۔

انہوں نے  بتایا کہ  افغانستان کےلیےبھارتی مسافر  پروازوں کو اجازت ہے لیکن کارگو جہازوں کو پرواز کی اجازت نہیں ہے۔

کشمیر پر جاری بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئےترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  عالمی برادری کشمیر میں  بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں داؤد کا کوئی وجود نہیں ہے اور ساہیوال واقع کے سلسلے میں میڈیاصوبائی حکومت سے رابطہ کرے۔

اسرائیلی ویزہ پالیسی سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اسرائیل پالیسی  میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ قطر کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ

وزیراعظم نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ امیر قطر سے پاکستانیوں کو آئندہ فُٹبال عالمی کپ میں روزگار کے زیادہ سےزیادہ مواقع دینے پر بھی بات کی جس کا مثبت جواب ملا۔

اے پی پی/حمزہ رحمٰن/رضوان

سورس:وی این ایس اسلام آباد