وزیراعظم عمران خان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

228

دوحہ، 22 جنوری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے منگل کو یہاں دیوان امیری میں ون آن ون ملاقات کی۔بعد ازاں وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ نوعیت کے تمام امور بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو تقویت دینے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔

قطر کے امیر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اے پی پی / عمار برلاس /حامد

وی این ایس دوحہ