وزیر اعظم عمران خان کا  ترکی  کا دورہ جاری ،کونیا سے  انقرہ پہنچ گئے

283

انقرہ،03جنوری(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان ترکی کے شہر کونیا سے دارالخلافہ انقرہ پہنچ گئے،”اسنبوگا” انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پرگورنر انقرہ، میئر انقرہ اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر بچوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

وزیر اعظم انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کاموڈٹی ترکی (TOBB) کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں ترکی کے معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کریں گے۔یونین آف چیمبرز اینڈ کاموڈٹی، ترکی کے نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کی رکن تنظیموں کی تعداد 365 ہے۔

اے پی پی /ظہیر/حامد

سورس:وی این ایس  انقرہ