اسلام آباد، 20 جنوری(اے پی پی): سکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے ایک اور اچھی خبر آ گئی پاکستان ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ کا چیمپین بن گی۔ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 0-2سے شکست سے دی۔
پاکستانی پلیئرز فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا۔پہلے فائنل میں فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر چوہڑانی کیخلاف 2-3سے فتح حاصل کی، فرحان ہاشمی نے میچ 2-11, 9-11, 7-11, 11-5, 9-11سے جیتا جبکہ دوسرے فائنل میچ میں عباس زیب نے جارحانہ کھیلتے ہوئے اتکرش بیہانی کیخلاف 0-3گیم سے فتح سمیٹی اور بھارتی پلیئر کو دوسرے فائنل میں 4-11, 2-11, 6-11سے شکست دے کر چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔
چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کھلاڑیوں نےپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
اے پی پی/وسیم/رضوان
وی این ایس اسلام آباد