آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مُجاہد انور خان سے ملاقات

221

اسلام آباد، 25 فروری (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آج ایئر ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مُجاہد انور خان  سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سپہ سالاروں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 آرمی چیف اور ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار   کیا۔ اس موقع  پراس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلح افواج کی جانب سےبھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں ائیر ہیڈ کوارٹر آمد پر  ایئر مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 

اے پی پی /حمزہ رحمٰن (18:13)/فاروق(18:18)

وی این ایس، اسلام آباد