رواں سال ماہ رمضان پرائیس کنٹرول کے حوالے سے مثالی ہوگا: مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب

0
94

لاہور، 16فروری(اے پی پی): مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال ماہ رمضان پرائیس کنٹرول کے حوالے سے مثالی ہوگا، چند ماہ میں پرائیس کنٹرول کا بہترین میکنزم بنا دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر قصور کے دفتر کے  دورہ کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں کے تعین کے دوران صارف کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔صوبے کی سبزی منڈیوں میں ایل ای ڈی بیسڈ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

اے پی پی /لاہور/حامد

سورس:وی این ایس ،لاہور