سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہے،اقتصادی ترقی کی راہیں کھلیں گی: اسد عمر

186

اسلام آباد، 17 فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے، سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

 اتوار کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے اور نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔وزیر خزانہ  نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں، سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے.

اے پی پی/وسیم /رضوان

وی این ایس اسلام آباد