سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلہ کے خلاف شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سماعت کے لئے منظور  کر  لی  گئی

0
45

اسلام آباد ، 21  فروری (اے پی پی):  سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلہ کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی۔

جسٹس عظمت سعید شیخ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف شوکت عزیز صدیقی کے دلائل کی اپنے چیمبر میں سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی ، سماعت چیمبر میں ہوگی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  الزام لگایا تھا کہ عدالتی معاملات میں مداخلت ہوتی ہے جس کو سپریم جوڈیشل کونسل نے غیرذمہ دارانہ بیان قرار دیتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

اے پی پی/احسان/قرۃالعین

وی این ایس اسلام آباد