سکھر؛بھارتی دھمکیوں کے خلاف بچہ یونین کامظاہرہ، منہ توڑ جواب دینے کا عزم

0
178

سکھر،21فروری  (اے پی پی):  سکھر میں بھارتی دھمکیوں کے خلاف بچہ یونین کے زیر اہتمام نیوگوٹھ میں بچوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کیا۔ بچوں نے بھارتی عزائم و دھمکیوں کیخلاف زبر دست نعرے بازی کی، مظاہرے کی قیادت بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی، سعود،مزمل، مصدق، معاویہ و دیگر کر رہے تھے۔

اس موقع پر مسعود بندھانی و دیگر بچوں کا کاکہنا تھا کہ بھارت نے حملے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ،ماضی میں بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے اس بار بھی منہ کی کھانا پڑے گی ۔پاکستانی قوم پاک افواج کیساتھ بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ہے اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو اسکی اینٹ کی اینٹ بجا دینگے۔

 

اے پی پی /محمد اطہر اللہ/نائلہ

وی این ایس سکھر