منشیات کے نقصانات کی آگاہی کیلئے نصاب میں مضمون شامل کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

0
68

کوئٹہ ،20 فروری (اے پی پی ):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ منشیات کے نقصانات کے حوالے سے اسکولوں کے نصاب میں مضمون شامل کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ چاہتے ہیں کہ منشیات کے خلاف بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔
کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے کمانڈر برگیڈیر عاقب سے ملاقات میں انہوں نے کہا منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے، پوست کی کاشت کی روک تھام، منشیات کے عادی افراد کے بحالی اور اس لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے حکومت اے این ایف سے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ کو انسداد منشیات کے خلاف ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا گیا۔

اے پی پی / محمد بلال/حامد

وی این ایس،کوئٹہ