نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

173

کوئٹہ، 02فروری (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے اور  اس سلسلے میں حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرے گی ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایوب اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور  اپریل میں ہونے والے نیشنل گیمز کے سلسلے میں ہونے والے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں فٹبال گراؤنڈ، مگسی بیڈمنٹن ہال، ہاکی گراؤنڈ، یوتھ ہاسٹل اور زیرتعمیر سوئمنگ پول کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ایکسیئن نے وزیراعلیٰ کو اسٹیڈیم میں جاری مختلف تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے جس سے ہمارے وسائل کا ضیاع ہواور تعمیرات کا فائدہ بھی نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے ایوب اسٹیڈیم میں کھیلنے والوں بچوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

اے پی پی/بلال اعوان/رضوان

وی این ایس کوئٹہ