نیلم ،جہلم ہائیڈرو منصوبے سے مظفرآباد کے قدرتی ماحول کو شدید خطرات لاحق :سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

0
161

اسلام آباد، 26 فروری  (اے پی پی): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بتایا گیا ہے کہ  نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی وجہ سے مظفر آباد شہر کا درجہ حرارت بڑھ گیا اور قدرتی ماحول کو شدید خطرات لاحق ہوگئے   جبکہ سالٹ  ویسٹ منیجمنٹ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں  سیوریج کے مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں ۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینٹر شمیم احمد آفریدی کے زیر صدارت بروز منگل پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جس میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور آزاد کشمیر حکومت کی طرف  منصوبے  پر کیے گیے وعدے اور تکمیل کے مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کو مجاز حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ منصوبے کی کل لاگت 84 ارب روپے ہے جس میں سے 5.237 ارب روپے آزاد کشمیر حکومت نے دیئے ہیں ، مظفر آباد شہر نیلم اور جہلم دریا کے سنگم پر ہے، دریائے  نیلم  اور جہلم کے کے پانی کو موڑنے کی وجہ سے دریا کے بہائو کے علاوہ شہر کے سیوریج سسٹم میں بھی مسائل پیدا ہوئے ،منصوبے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت بڑھ چکا ہے اور قدرتی ماحول کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

 ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ مظفر آباد نے  مطالبہ کیا کہ  منصوبے کی ری سٹریکچرنگ کے لئے حکومت پاکستان سات کروڑ روپے کا فنڈ جاری کرے

.
اے پی پی /سحر14:54/طاہرمحموداعوان  15:36

سورس : وی این ایس اسلام آباد