پشاور:سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پشاور پولیس کا سرچ آپریشن،9 اشتہاری ملزم گرفتار

0
89

پشاور 8فروری ،(اے پی پی): پشاور کے علاقے فقیر آباد سرکل میں خصوصی سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگٹڈ آپریشن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ آپریشن میں سٹی ڈویژن پولیس کے ساتھ ساتھ لیڈی پولیس،سنیفر ڈاگ،بی ڈی یو،ایلیٹ فورس اور آر آر ایف کے جوانوں نے حصہ لیا۔اس دوران مختلف علاقوں میں250 گھروں کو چیک کیا گیااور سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب 9 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ 56 مشتبہ افراد کو بھی پولیس حراست میں لے لیا گیا جن سے 19عدد پستول،4 عدد رائفل اور 200 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے۔آپریشن کے دوران 30 غیر رجسٹر کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔

 

اے پی پی /صائمہ حیات خان/ شاہ زیب

وی این ایس  پشاور