کولنگ انگرام نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری داغ ڈالی

267

اسلام آباد، 25 فروری ( اے پی پی): کولنگ انگرام نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری داغ ڈالی، اتوار کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کو کھیلے گئے میچ میں انگرام نے 59 بال پر 127 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پی ایس ایل کا سب سےبڑا مجموعی سکور بنا ڈالا۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف 186 زنز کے تعاقب میں ساؤتھ افریقی جارح مزاج بیٹسمین انگرام نے گلیڈیٹرز کے باؤلرز کی ایک نا چلنے دی،  اور 12 چوکے اور 8 چھکے کی مدد سے ریکارڈ سکور بناکر کراچی کنگز کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 186 رنز بنائے، رلے روسو نے 44 جبکہ  عمر اکمل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 بالوں پر 55 رنز بنائے تھے۔

چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے آل راؤنڈر  محمد انور  نے 6 بالوں 4 چھکے لگا کر 27 زنز بنائے اور کوئٹہ کا مجموعی سکور 186 تک پہنچا دیا۔

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو پہلی بال پر دھچکا لگا جب ٹی 20 میں نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے سہیل تنویر کی پہلی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے اوور میں نواز نے کولنگ مونرو کا شکار کیا۔ 4 کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

انگرام نے اویس ضیاء کے ساتھ 50 رنز کی شراکت قائم کی۔اویس ضیاء 54 کے مجموعی سکور پر فواد کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

انگرام اور لیونگ سٹون نے 99 سکور کے شراکت قائم کی، لیونگ سٹون 18 سکور بنا سہیل تنویر کے شکار ہوئے۔ انگرام نے 19 ویں اوور کی چوتھی بال پر چھکا لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

پوانٹس ٹیبل پر  کوئٹہ گلیڈیٹرز 8 پوانٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن،  پشاور زلمی 6 پوانٹس کے ساتھ دوسری، اسلام آباد 6 پوانٹس کے ساتھ تیسری، لاہور قلندرز 4 پوانٹس کے ساتھ چوتھی، کراچی کنگز پانچویں جبکہ ملتان سلطانز آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

 

اے پی پی/احسن( 17:31)/فاروق (17:40)

وی این ایس اسلام آباد